جیسے جیسے تیس نومبر قریب آ رہا ہے ، نوازشریف کے درباریوں کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں،اعجازاحمدچوہدری ،
عمران خان پر بے بنیاد تنقید کر کے خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،صدر پی ٹی آئی پنجاب
جمعہ 28 نومبر 2014 23:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ جیسے جیسے تیس نومبر قریب آ رہا ہے ، نوازشریف کے درباریوں کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں ،نوازشریف کے تنخواہ دار ملازمین پرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق کی عمران خان پر بے بنیاد الزام اور جھوٹا پروپیگنڈہ کررہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،نوازشریف کو خواجہ سعد رفیق ، پرویز رشید کے ہوتے ہوئے کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں ہے ، یہی ان کے نادان مشیر ان کی کشتی کو ڈبوئیں گے، قوم اب ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئے گی، گھٹیا زبان نوازشریف کے درباری عمران خان کے خلاف استعمال کررہے ہیں وہ بھی پوری قوم دیکھ رہی ہے ، جھوٹ اور منافقت کی سیاست کرنا (ن) لیگ کا وطیرہ ہے ،کرپشن اور لوٹ کی بانی جماعت (ن) لیگ ہے ، ضمیروں کے سوداگر نوازشریف ہیں، دھاندلی کی پیدوار ٹولہ ، دھاندلی بے نقاب ہونے پر اپنے ذہنی توازن کھوبیٹھا ہے ،موجودہ جعلی اسمبلی اور جعلی حکمران قوم پر مسلط ہیں ،موجودہ حکومت کی کوئی حیثیت نہیں ہے وہ اپنی ساکھ کھو چکی ہے ، عمران خان دیانتدار اور محب الوطن پاکستانی ہے ان کی گواہی پوری قوم دیتی ہے ، کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر عمران خان حکمرانی کررہے ہیں ،عمران خان نے سوئی ہوئی قوم میں شعور بیدار کردیا ہے ،انہوں نے کہاکہ جنرل جیلانی اور جنرل ضیاء کی پیدوار ٹولہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے ، قوم کو یہ بھی معلوم ہے کہ نواز خاندان ایک فیکٹری درجنوں فیکٹریوں کے مالک کیسے بنے اور قوم کے ٹیکسوں کا لوٹا ہوا اربوں روپیہ اسحاق ڈار کے ذریعے منی لانڈرنگ کر کے باہر بھجوا یا، انہوں نے کہاکہ ان کے پاس جھوٹ بولنے کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں اور ان کو ڈر کھائے جا رہا ہے کہ اگر عمران خان جیت گئے تو ان کی سیاسی دکانداریاں بند ہو جائیں گی، عمران خان (ن) لیگ کے درباریوں کے اعصابوں پر سوار ہو چکے ہیں ، پرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق چور وں کی طرح شورمچا کررہے ہیں ، کئی دنوں سے خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید عمران خان کے خلاف زہراگل رہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران ٹولہ دھاندلی کی پیداوار ہے ، خواجہ سعد رفیق کے پیٹ میں اسلئے مروڑ اٹھ رہا ہے کہ ان کے حلقے کے ووٹوں کی جانچ پڑتال جاری ہے ، کینٹ کی عوام خواجہ سعد رفیق کی اصلیت کو جانتے ہیں وہ کیسے اربوں پتی بنے ،انہوں نے کہاکہ خواجہ سعد ر فیق اور پرویز رشیدامریش پوری کی طرح فلمی ڈائیلاگ نہ بولیں ، خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید کی عمران خان پر تنقید چاند پر تھوکنے کے متراد ف ہے ، نوازشریف اور زرداری نے اپنی لوٹ مار بچانے کے لئے آپس میں مک مکا کیا، خواجہ سعدرفیق اور پرویز رشید عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں اور اس وقت کو یاد کریں جب صبح وشام عمران خان کی تعریفیں کرتے تھے، خود خواجہ سعد رفیق پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے لئے عمرا ن خان کی منتیں کرتے تھے ،عمران خان نے نوازشریف اور ان کے درباریوں کا اصل چہرہ قوم کو دکھا دیا ہے ،اداروں کی لوٹ سیل لگا رکھی ہے اور بڑے بڑے منصوبوں میں کمیشن بٹورا جا رہا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.