وزیراعلیٰ شہباز شریف کی دوہا میں قطر کے امیر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں ، اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق،
امیرقطرکا پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے تعاون کا اعلان پاکستان کی ترقی اوراستحکام دل سے عزیز ہے، گیس کی ضروریات پوری کرنے ،زراعت ،توانائی اور افرادی قوت کے شعبے میں تعاون کرینگے، قطر پاکستان سے مختلف شعبوں میں ماہر اورتجربہ کار افراد کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہے‘امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی، وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاک قطر تعلقات کا نیا دور شروع ہوا ہے ، مثبت اثرات دونوں ملکوں میں جلد دکھائی دینے لگیں گے، قطر کی حکومت ،قیادت اور عوام پاکستان کو ایک خوشحال اورترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتے ہیں‘وزیرخارجہ قطر خالد بن محمد العطیہ قطر بجلی بحران کے خاتمے کیلئے پاکستان سے قابل قدر تعاون کررہا ہے ،دوست ممالک کے تعاون سے اندھیروں پر قابو پا لیں گے، قطر کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانے کیلئے تعاون لائق تحسین ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف
منگل 2 دسمبر 2014 22:39
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے دوہا میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک قطر تعلقات کے فروغ اور اقتصادی و تجارتی شعبوں میں وسعت دینے پر اتفاق رائے ہوا ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ساتھ ملاقات کے دوران قطرکے امیر نے پاکستان میں قومی ترقی کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اپنے ملک کی طرف سے بھر پور تعاون کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارا دوست ہے اور ہم پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ہمیں پاکستان کی ترقی اوراستحکام دل سے عزیز ہے۔ امیر قطر نے کہا کہ قطر گیس کی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ زراعت ،بجلی کی پیداواراورہنر مند افرادی قوت کے شعبے میں پاکستان سے تعاون کرے گا،قطر پاکستان کی توانائی کے حوالے سے مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور قطر پاکستانی بھائیوں کو توانائی بحران سے نجات دلانے کے حوالے سے ہرممکن تعاون کرے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.