گلگت بلتستان کے تمام اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں آ گئے

جمعہ 5 دسمبر 2014 12:43

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء ) گلگت بلتستان کے تمام اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں،دوسری جانب سندھ اور پنجاب میں بھی سرد ہوائیں چلنے سے موسم میں خنکی پید اہوگئی ہے -محکمہ موسمیات کے مطابق چند روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ملک بھرمیں دن بدن سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں کویخ بستہ ہواوئں کی لپیٹ میں لے رکھا ہے،جس کے باعث سردی بڑھ گئی ہے۔ سندھ، پنجاب اوربلوچستان میں بھی موسم مزید سردہوتاجارہا ہے۔مالاکنڈاور ہزارہ ڈویڑن میں موسم شدید سرد ہے اور مختلف موسمی امراض بھی پھیل رہے ہیں، جس سے بچے زیادہ متاثرہورہے ہیں۔ قبائلی علاقوں کرم ایجنسی اورکزئی ایجنسی میں سردی کی شدت نے جلانے کی لکڑی اور ایندھن کے دام میں اضافہ کردیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز، سب سے زیادہ سردی ،اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی6 اور ہنزہ میں منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔