آرمی چیف نے اپنے خطاب میں جوباتیں کیں یہ سب کچھ ایک حاضر سروس جنرل یا پاک فوج کے سربراہ نے نہیں ، کسی سیاست دان یا حکومتی سربراہ نے کہا ہوتا تو یقیناً پاکستانیوں کا ایک بہت بڑا طبقہ عش عش کر اٹھتا، لوگ کہتے کہ آخرکار ملک کو وہ رہنما مل ہی گیا جو جنرل ضیاء کے پھیلائے شیطانی عمل کو لپیٹ سکے ،غیر ریاستی عناصر کے خطرے کے مقابلے کیلئے فوج نہیں ایک مضبوط سویلین سکیورٹی اور حکومتی عزم چاہیے، کیا حکومت پاکستان اس کے لیے تیار ہے؟ اور اگر نہیں تو کیا موجودہ آرمی چیف کا ڈوبتے جہاز کو بچانے کا فارمولا وہی ہو گا جو پرویز مشرف کا تھا؟ ،
برطانوی نشریاتی ادارے کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دفاعی نمائش آئیڈیاز2014سے خطاب بارے تجزیاتی رپورٹ
جمعہ 5 دسمبر 2014 21:37
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء ) برطانوی نشریاتی ادارے نے آرمی چیف کے دفاعی نمائش آئیڈیاز2014سے خطاب کے حوالے سے رپورٹ میں کہاکہ جنرل راحیل شریف نے جوباتیں کیں یہ سب کچھ ایک حاضر سروس جنرل یا پاک فوج کے سربراہ نے نہیں بلکہ ایک سیاست دان یا حکومت کے سربراہ نے کہا ہوتا تو ہمارا ردِ عمل کیا ہوتا؟۔یقیناً پاکستانیوں کا ایک بہت بڑا طبقہ عش عش کر اٹھتا۔
لوگ کہتے کہ آخرکار ملک کو وہ رہنما مل ہی گیا جو اس شیطانی عمل کو لپیٹ سکے جس کے ذریعے جنرل ضیا نے ایک ہنستے کھیلتے ملک کو جہاد و قتال فی سبیل اللہ کا اکھاڑا بنا دیا، امریکہ کی جنرل راحیل شریف کے بارے میں وہ رائے نہیں جو جنرل مشرف یا جنرل کیانی کے بارے میں تھی۔ کچھ کے خیال میں تو وہ امریکہ کو سمجھانے ہی یہ گئے تھے کہ نہ تو وہ مشرف ہیں اور نہ ہی کیانی اور بظاہر وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب لوٹے ہیں، غیر ریاستی عناصر کے خطرے کے مقابلے کے لیے فوج نہیں ایک مضبوط سویلین سکیورٹی اور حکومتی عزم چاہیے، کیا حکومت پاکستان اس کے لیے تیار ہے؟ اور اگر نہیں تو کیا موجودہ آرمی چیف کا ڈوبتے جہاز کو بچانے کا فارمولا وہی ہو گا جو پرویز مشرف کا تھا؟،اس کا جواب ہمیں تبھی ملے گا جب یہ واضح ہو گا کہ جنرل راحیل شریف ہی نہیں بلکہ تمام شریف وہی بات کہہ رہے ہیں جو فی الوقت صرف ایک امریکہ پلٹ جرنیل کہہ رہا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.