آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

ہفتہ 6 دسمبر 2014 15:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداور خشک رہا۔

(جاری ہے)

ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردومیں منفی 05ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گوپس منفی 03،ہنزہ منفی 02، چترال، کالام، گلگت،دیر،کوئٹہ ،استور منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :