ملک میں خشک سردی پڑنے کے باعث موسمی امراض نزلہ ،کھانسی اور موسمی امراض میں اضافہ

ہفتہ 13 دسمبر 2014 21:48

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء)ملک میں خشک سردی پڑنے کے باعث موسمی امراض نزلہ ،کھانسی اور موسمی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ملک کے شمالی علاقہ جات سمیت پنجاب،سندھ اوربلوچستان کے علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے اور موسم ابر آلود رہنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے،محکمہ موسمیات کی جانب سے شمالی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں مزید خشک سردی بڑھ جائیگی،عوام نے خشک سردی کے باعث موسمی بیماریوں سے بچنے کے کیلئے بارش کی دعائیں مانگنا شروع کر دی ہیں۔صوبائی دارلحکومت کے شہریوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر مہنگے داموں جرسیاں،سویٹرز ،گرم جیکٹس خریدنے کی بجائے لنڈے بازاروں کا رخ کر لیا ہے ۔تاہم لنڈے بازاروں میں دکانداروں نے بھی سردی میں اضافے سے عوام کے رش کے باعث گرم کپڑوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں ۔