فیصل آباد میں دھند کا را ج ،ٹریفک حادثات میں 7افراد زخمی

منگل 16 دسمبر 2014 15:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) فیصل آباد میں آج پھر شہر بھر اور اس کے گردو نواح میں دھند چھائی رہی ، ٹریفک حادثات میں 7افراد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ، ہسپتال ذرائع کے مطابق جڑانوالہ روڈ پر مکوآنہ کے قریب دھند کے باعث ویگن نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 40سالہ عامر ولد مقبول شدید زخمی ہو گیا جبکہ جھمرہ روڈ پر شوگر ملز پھاٹک کے قریب آئل ٹینکر نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 16سالہ شفیق ولد شریف اور عمر ولد شوکت شدید زخمی ہو گئے ، سرگودھا رو ڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں عمرانہ مشتاق اور زبیر زخمی ہوئے ، جبکہ جھنگ میں پیربازار لگانے کیلئے فیصل آباد سے جانیوالے دکانداروں کے ڈالے کو تھانہ موچی والا کے قریب کماد سے لوڈ ٹریکرٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی ، جس کے نتیجہ میں ڈالہ تباہ ہو گیا اور دکانداروں کا مختلف اقسام کا سامان خراب ہو گیا اور ڈرائیور سرور سمیت 4افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں پٹرولنگ پولیس نے طبی امداد فراہم کی موچیوالہ پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کی طرف سے معافی مانگنے اور ڈرالے کا نقصان کی ادائیگی پر دونوں کے مابین صلح کروا دیا

متعلقہ عنوان :