ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر ٹریفک متاثر ‘ موٹروے کئی گھنٹے بند رہا

بدھ 17 دسمبر 2014 15:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر ٹریفک متاثرہوا۔ پشاورسے برہان تک موٹروے پرشدیددھند رہی موٹروے پولیس کیمطابق یہاں حدنظرصفررہی۔ پشاورسے برہان تک موٹرے کوٹریفک کیلئے بندکردیاگیا۔اسلام آبادسے بالکسرتک موٹروے پردھندکی وجہ سے حد نظر 50سے 60میٹر رہی۔

(جاری ہے)

بھیرہ سے کوٹ مومن تک موٹروے پر حدنظر5 سے30میٹر، کوٹ مومن سے لاہورتک موٹروے پردھندکی وجہ سے حد نظر زیرو سے30میٹر رہی۔

کوٹ مومن سے فیصل آبادتک بھی دھند رہی یہاں حدنظر5 سے30میٹرتھی۔ احمدپورشرقیہ میں قومی شاہراہ پر 5 سے 20میٹر جبکہ چیچہ وطنی قومی شاہراہ پر حد نگاہ صفر رہ گئی۔ پنوں عاقل میں بھی قومی شاہراہ پر دھند کی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔

متعلقہ عنوان :