بہتر موسی حالات ، روئی کی پیداوار میں اضافے کا رجحان

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:46

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) بہتر موسمی حالات کے باعث روئی کی پیداوار بڑھ گئی، دسمبر کے وسط تک منڈیوں میں 8فیصد زائد بیلز لائی گئیں ، 3لاکھ 51ہزار بیلز کی برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

پی سی جی اے کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک کروڑ ، 32لاکھ بیلز مقامی منڈیوں میں لائی گئیں ، ٹیکسٹائل ملوں نے ایک کروڑ ، 5لاکھ بیلز خریدی ، 15دسمبر تک 3لاکھ 51ہزار بیلز دیگر ممالک کو برآمد کی گئیں ، ٹی سی پی کی جانب سے 61ہزار بیلز خریدی گئیں ، چیئرمین پاکستان کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق بوائی کے دوران اچھے موسمی حالات کے باعث کپاس کی فصل بہتر رہی۔