ملک کے مختلف حصوں میں سردی کے ساتھ ہی دھند میں بھی اضافہ

ٹریفک سمیت پروازوں کے شیڈول بھی شدید متاثر

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء)ملک کے مختلف حصوں میں سردی کے ساتھ ہی دھند میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث ٹریفک سمیت پروازوں کے شیڈول بھی شدید متاثر ہوگئے ہیں۔راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت گردونواح میں رات گئے شدید دھند پڑنے سے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کئی پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکارہوگئیں سردی کی شدت اوردھند کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوئی ‘ حد نگاہ چند میٹرتک رہ گئی تھی۔

(جاری ہے)

لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائیٹ آپریشن معطل رہی جس کے باعث بیرون ملک آنے اور جانے والی 27 پروازیں، اندرون ملک آنے جانے والی تین پروازیں منسوخ اور سات پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔شدید دھند کے باعث ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ ریلوے کا نظام بھی طرح متاثر ہوا جس سے ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں پشاور موٹروے کودھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جیکب آباد شہر اور گردونواح میں شدیددھند کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک متاثر رہا۔ فیروزوالا، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور دیگر شہروں بھی شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔