سندھ کرپشن کے گھیرے میں ہے ،شہید بینظیر کے نام پر پیسہ کمانیوالے اس کے کیس کو بھول گئے ہیں، ایاز لطیف پلیجو ،
پیپلزپارٹی شہید بینظیر کے کیس سے لاتعلق ہو گئی ہے ،قاتلوں کو پکڑنے میں سنجیدہ نہیں ہے، پیپلزپارٹی کا کوئی بھی ایم پی اے، ایم این اے بتائے جس نے ایک دن کیلئے بھی شہید بی بی کے قاتلوں کو پکڑنے کیلئے احتجاج کر کے آواز بلند کی ہو،جلسوں سے خطاب
جمعہ 26 دسمبر 2014 22:21
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) حیدرآباد، کتھڑ، سیری ، ٹنڈو محمد خان، ناؤں میل، کپور موری، جاڑا واہ، ڈتا واہ، بلڑی شاہ کریم، جھوک، دڑو، بٹھورو، کورواہ میں قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر اور نامور قانوندان ایاز لطیف پلیجو کی قیادت میں محبت سندھ بیداری مارچ کیا گیا، جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کرپشن کے گھیرے میں ہے شہید بینظیر کے نام پر پیسہ کمانے والے اس کے کیس کو بھول گئے ہیں، اسلام آباد میں 150 ان رجسٹرڈ مدرسے کیسے کھلے؟ جناح کے پاکستان کو طالبانی سوچ سے بچانے کے لیے کرپشن، انتہاپسندی،جہالت اوردہشتگردی سے جنگ لڑنی ہوگی۔
ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہید بینظیر کے کیس سے لاتعلق ہو گئی ہے اپنے شہید قائد کے قاتلوں کو پکڑنے میں سنجیدہ نہیں ہے، پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کا کیس کیسے لڑ سکتی ہے؟ پیپلزپارٹی کا کوئی بھی ایک ایم پی اے، ایم این اے بتائے جو ایک دن کے لیے شہید کے قاتلوں کو پکڑنے کے لیے احتجاج کر کے آواز بلند کی ہو، اقلیتون کے ووٹوں پرمنتخب ہونے والے میمبرز بتائیں کے انھوں نے ہندو بیٹیوں کے اغوا کے خلاف اور مجرموں کی گرفتاری کے خلاف ایک دن کے لیے بھوک ہڑتال کر کے آواز بلند کی یا کورٹ میں کیس داخل کیا؟اقلیتی میمبرز صرف گتوں کی پرمٹیں لینے اور مال کمانے کے لیے آتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.