لاہور اور اس کے مضافات میں شدید دھند، معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے

ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:05

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) ملک کے مختلف علاقوں کی طرح لاہور اور اس کے مضافات میں شدید دھند چھائی رہی جس کی وجہ سے زندگی کی معمولات درہم برہم ہو کر رہ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ ہرارت 5 درجہ سینٹی گریڈ کے ساتھ شدید دھند اور سردی کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹس معطل رہا جبکہ موٹر وے کو بھی مختلف جگہو پر دھند زیاد ہونے وجہ سے بند کر دیا گیا۔

موٹر وے سے پولیس حکام کے مطابق شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موٹروے ہر سفر کرتے ہوئے موسم کا خیال رکھیں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔ سفر کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال اور رفتار کم رکھنے کی تلقین کر کے رکھ دیا ہے۔ لاہور کے گردونواح میں دھند کی وجہ پر حد نظر صفر رہی جس کے باعث کئی علاقوں میں گاڑیوں کے ٹکرانے کی بھی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ سردی کے باعث شہریوں کو گلے کی بیماریاں بھی لاحق ہو رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دھند اور سردی میں ابھی اور چند دن اضافے کا امکان ہے۔ موٹر وے کے ذریعے لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹریفک کو موٹروے پولیس نے حد نگار صفر ہونے پر آگے جانے سے روک لیا۔ اور پولیس کا عملہ سفر کرنیوالوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کرتا رہا۔

متعلقہ عنوان :