پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

پیر 5 جنوری 2015 14:05

اسلام آباد /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء)صوبائی دارالحکومت بلوچستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ‘ پنجاب میں شدید دھند کے باعث لاہور ائیر پورٹ اور موٹر وے کئی گھنٹے بند رہا ‘ ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے ‘ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان سمیت ملک کے پہاڑی علاقوں میں برف باعث کے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا شدید دھند کے باعث رات اور صبح کے اوقات میں لاہور ، سیالکوٹ ، فیصل آباد اور ملتان ایئر پورٹس پر پروازوں کے شیڈول متاثر ہوئے رپورٹ کے مطابق موٹروے پر ایم ٹو کے گردونواح (لاہور تا پنڈی بھٹیاں سیکٹر) میں شدید دھند جبکہ پنڈی بھٹیاں تا سالٹ رینج میں دھند رہی۔

(جاری ہے)

ملک میں سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ‘آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں شدید سردی کی لپیٹ میں رہے اور مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔