سمندری ،زمینداروں کا تاند لیا نوالہ شوگر ملز انتظا میہ کیخلاف شدید احتجاج

منگل 6 جنوری 2015 23:26

سمندری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء ) سمندری میں گنا کی ادائیگی نہ ہو نے پر پا کستان تحریک انصاف کسان فورم پنجاب کے صدر چو ہدری فاروق ارشد کی قیادت میں علاقہ بھر کے زمینداروں نے تاند لیا نوالہ شوگر ملز کنجوانی انتظا میہ کیخلاف شدید احتجاج کیا 30نو مبر سے 10دسمبر تک گنا رقم کی ادائیگی نے ہونے پر زمینداروں نے احتجاج کرتے ماموں کانجن روڈ کو بلاک کر دیا اور چار گھنٹے تک روڈ کو بلاک کئے رکھا زمینداروں نے اپنی اپنی گنا رقم کی سی پی آر ہا تھوں میں لیکر تا ند لیا نوالہ شوگر ملز کا باہر د ھرنا بھی دیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی صدر رانا راحیل ، انصاف کسان فورم کے جنرل سیکر ٹری سجاد رندھاوا ، تحصیل صدر رانا انعام ، پی پی 59صدر حاجی محمد اشرف ، جنرل سیکر ٹری ممتاز چڈھر ، تحصیل نائب صدر چو ہدری ارشد جگرانواں والے ، خالد وٹو تحصیل صدر تا ند لیاوالہ،حلقہ پی پی 59کے رہنما چو ہدری مد ثر اقبال کمبوہ ،،حلقہ پی پی 59کے رہنما چو ہدری عبدالشکور ، عمران وینس ، عمران بسرا، بھی موجود تھے جبکہ پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے اس موقع پر ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حکو مت نے شوگر ملز مالکان کو ساڑھے چھ ارب روپے کی سبسڈی دیکر انتہائی ظالما نہ اقدام کیا ہے اسے فوری واپس لیا جائے اور چو ہدری فاروق ارشد رانا راحیل کو کسانوں کے در پیش مسائل کے حل کے حوالے سے خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے اس شدید احتجاج اور دھرنے پر تا ند لیا نوالہ شوگر ملز انتظا میہ نے مظاہرین کیساتھ مذاکرات کرتے ہو ے موقع پر موجود جن لوگوں کے پاس ان کی سی پی آر موجود تھے انہیں نقد رقم کی ادائیگی کر دی انصاف کسان فورم ویسٹ پنجاب کے صدر چوہدری فاروق ارشد نے کہا کہ کسا نوں کے حقوق کیلئے ہم آخری حد تک جائینگے چوہدری فاروق ارشد نے بتایا کہ زمینداوں کو اس احتجاج کے باعث ڈیڑھ کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے جبکہ چنار شوگر ملز نے بھی 26لا کھ روپے رقم کی جلد ادائیگی کا وعدہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :