ملک بھر میں موسم کی انگڑائی کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ، مری میں برفباری کا سلسلہ شروع

منگل 13 جنوری 2015 16:04

مری(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) ملک بھر میں موسم کی انگڑائی کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ مری میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے دکانداروں کی چاندی ہوگئی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ملک بھرر میں بارشیں شروع ہونے کے بعد مری میں بھی برفباری شروع ہوگئی ہے جس سے سیاحوں نے خوب لطف اٹھایا۔ مری میں برفباری کے بعد چائے‘ کافی اور خشک میوہ جات کی خریداری میں اضافہ ہوگیا ہے اور خریداری میں اضافے کے بعد دکانداروں کی بھی چاندی ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :