آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ‘محکمہ موسمیات

جمعرات 15 جنوری 2015 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گامحکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان بالائی علاقوں بشمول شمالی بلوچستان اور کراچی سمیت سندھ میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،گوجرانوالہ،لاہوربہاولپور،ملتان اورفیصل آباد ڈویژن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند ‘ سرگودھا،راولپنڈی ڈویڑن اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں کْہر پڑنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

سب سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ رہا،اسکردو میں منفی 7، مالم جبہ،قلات،کوئٹہ منفی6، گوپس منفی5، ہنزہ، کالام، گلگت اور دیر میں منفی4 دروش،استور اور مری میں منفی 2، جبکہ چترال میں منفی1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا،لاہور ڈویڑن میں چند مقاما ت پر ہلکی بارش ہوئی۔

متعلقہ عنوان :