25جنوری کو کراچی میں تاریخی اور یادگاراجتماع کریں گے، ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر
منگل 20 جنوری 2015 22:42
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) قائدجمعیت علماء پاکستان ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے کہاہے کہ عظمت مصطفی ﷺ کے اظہارکے لئے 25 جنوری کو کراچی میں تاریخی اوریادگار ناموس رسالت ونظام مصطفی کانفرنس کریں گے جس میں ہزاروں عاشقان رسول تحفظ ناموس رسالت کے لئے بھرپور جدوجہد کرنے کا عزم کریں گے،جمعہ 23جنوری کو ملک بھر میں یوم عزم تحفظ ناموس رسالت منایاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے غیور غلامان رسول عربی اپنے آقاومولیٰ ﷺ کی ناموس کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،انہوں نے کہاکہ ناموس مصطفی ﷺ کی حفاظت کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے عظمت رسولﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی اولین ذمہ داری ہے،25جنوری کو دنیاکو بتادیں گے کہ مسلمان نبی مکرم ﷺ سے اپنی جان سے بھی زیادہ محبت کرتے ہیں جو ہمارے ایمان کی بنیاد ہے عشق مصطفی ﷺ کے بغیر ایمان ہی مکمل نہیں مسلمان چاہے اعمال میں کتنا ہی کمزور کیوں نہ ہو مگر وہ نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا، تاریخ شاہد ہے کہ مسلمانوں نے ہر دور میں شاتم رسول کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیا ہے، دنیاکی واحداسلامی نظریاتی مملکت ہونے کے ناتے پاکستان کوعالم اسلام کی قیادت کرنی چاہئے اوروزیر اعظم پاکستان کوچاہئے کہ مسلم حکمرانوں کو پاکستان مدعو کر کے کراچی یا لاہور میں بلین مارچ کاانعقاد کر یں اور اقوام عالم کویہ پیغام دیں کہ مسلمان کسی بھی خطے کا ہو نبی پاک ﷺ سے والہانہ محبت کرتاہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
قطر سے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.