لاوڈ سپیکر کے غلط استعمال پر پنجاب میں 2873 مقدمات1471 افراد گرفتار
ہفتہ 24 جنوری 2015 12:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کے تحت صرف صوبہ پنجاب میں لاوڈ سپیکر کے غلط استعمال پر 2873 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جن میں سے سے 1471 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر کرنے والے 436 افراد کی پنجاب اور 17 کی خیبرپختونخوا میں نشاندھی کی گئی جن میں سے 329 کو پنجاب اور دس کو خیبر پختونخوا میں گرفتار کیا گیا۔
گرفتار کیے جانے والوں میں زیادہ تعداد مختلف مسلک اور مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہے۔ان صوبوں کی پولیس کی جانب سے فراہم کیے گئے ریکارڈ کے مطابق مقدمات درج ہونے کے بعد 339 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ باقی افراد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ اْنھیں گرفتار کیوں نہیں کیا گیا اور جن افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اْن میں سے کتنے افراد کو ضمانت پر رہا کیا جاچکا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
قطر سے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.