صوبہ بھر میں اساتذہ کو مستقل بنیادی طور پر تقرری کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھونگا، اسد قیصر کی اساتذہ کو یقین دھانی،

اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان یو سفزئی کے ساتھ بھی بات کرونگا، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی

پیر 2 فروری 2015 19:20

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء) صوبہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے اساتذہ کو یقین دلایا ہے کہ صوبہ بھر میں تمام اساتذہ کو مستقل بنیادی طور پر تقرری کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھونگا۔ اور اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان یو سفزئی کے ساتھ بھی بات کرونگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ موضع مرغز ضلع صوابی میں این ٹی ایس کے ایس ایس ٹیز کے ضلعی صدر سر دار علی کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کے دوران کیا ۔

وفد نے سپیکر کو این ٹی ایس کے ذریعے تقرری پانے والے ایس ایس ٹیز کے مطالبات اور ان اساتذہ کو مستقل کر نے کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ہماری حکومت نے کوشش کی ہے کہ ایسے لوگوں کو صوبے میں ملازمتیں دی جائے جو قابل اور اہل ہوں لہٰذا این ٹی ایس کے ذریعے منتخب ہونے والے اساتذہ کو مستقل کیاجائیگا

متعلقہ عنوان :