میاں چنوں،ممتا ز پیر طریقت سید یوسف شاہ کاسالانہ عرس 17 فروری کو شروع ہوگا
ہفتہ 7 فروری 2015 17:50
میاں چنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء)ممتا ز پیر طریقت سید یوسف شاہ کاسالانہ عرس 17 فروری کو شروع ہوگا ،میاں چنوں کے گاؤں 61پندرہ ایل جنگ والا میں 64 واں عرس کیلئے پروگرام ترتیب،حکومت موجودہ حالات کے تناظر میں سخت سیکورٹی فراہم کرے ،گدی نشین وانتظامیہ کمیٹی ۔ تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے مشہور نواحی گاؤں 61پندرہ ایل جنگ والا میں معروف پیر طریقت سید یوسف شاہ کاسالانہ64 واں تین روزہ عرس مبارک 19,18,17 فروری کو عقیدت و احترام سے منعقد کیا جائے گا ۔
ہرسال کی طرح خوبصورت بازار سجائے جائیں گے۔ کبڈی ،والی بال او ر دیگر کھیل ہوں گے ۔ محفل سماع اور محفل میلاد کے پروگرام تقریب دے دیے گئے ہیں علاقہ کی اہم شخصیات اور عقیدت مندوں کی جانب سے چادریں چڑھائی جائیں گی ، لنگراور دودھ کی سبیلوں کا خصوصی اہتمام کیاجائے گا ۔(جاری ہے)
ہرسال عرس میں قرب و جوار سے سینکڑوں مریدیں اور عقیدت مند شرکت کرتے ہیں ۔
مریدیں ،عقیدت مندوں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ عرس میں شرکت کے علاوہ دربار پر حاضری سے ان کے مسائل اور مشکلات حل ہوتی ہیں، دعائیں قبول ہوتی ہیں اور باباجی کا فیض ملتا ہے۔گدی نشین سید منظور شاہ ،سید خادم شاہ اور عرس انتظامیہ کمیٹی کے ممبر ان حاجی انوار چوہدری ، حاجی علیم چوہدری ،پیر منصور شاہ ، چوہدری اختر گجر نمبردار ،ملک اسلم لُڑکا، چوہدری اخترعلی ملنگ ، چوہدری عد نا ن صفد ر نمبردارودیگر نے کہا ہے کہ عرس کی تقریبات میں کوئی شخص نشہ کی حالت میں شرکت نہ کرے ،خلاف شرع حرکت کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے حوالاپولیس کیاجائے گا اوراُنہوں نے حکومت سے موجودہ حالات کے تناظر میں سخت سیکورٹی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ جبکہ مقامی تھانہ چھب کلاں کے ایس ایچ او انسپکٹر زاہد گجرنے کہا ھے کہ نشہ کی حالت یاخلاف شرع حرکت کرنے پرگدی نشین اور عرس انتظامیہ کمیٹی کے ممبر ان فوری مجھے اطلاع کریں۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے ماحول کو بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے جس میں تاجراپنا کردار ادا کریں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ۔
-
تاجروں اور انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے جبکہ ضلع کے مسائل کی نشاندھی اور حل کے لیے مشاورت سے معاملات حل کیے جا سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو ان کی جہلم میں تعیناتی پر مبارک باد
-
یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان
-
عالمی فائر فائٹرز ڈے پر ہم اپنے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے، ریسکیو 1122کے تمام سٹاف ہمارے ملک کااہم ترین اثاثہ ہیں ، ڈی ..
-
شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مخلتف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا مشاہدہ ، عملہ کی زمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.