رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

پیر 9 فروری 2015 13:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکشر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ تاہم کوئٹہ ڈویژن اور گلگت بلتسان میں مطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔

(جاری ہے)

ملک میں نقطہ انجماد سے کم ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق سب سے کم درجہ حرار ت پا اچنارمیں منفی10،کالام، استور منفی 06،گوپس، ہنزہ،قلات منفی04،دیر، سکردو، دروش ،راوالاکوٹ منفی 03، گلگت، مالم جبہ، مری منفی 02اورکوئٹہ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔جبکہ مری میں03 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔ ملک کے بڑ ے شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت اسلام آباد 03 لاہور08 کراچی 14 کوئٹہ منفی 01 گلگت منفی 02 ہنزہ منفی 04 مظفر آباد 03 مری منفی 02 سکردومنفی 03 فیصل آباد 06 ملتان 07 حیدرآباد 13 قلات منفی 04 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :