ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

بدھ 11 فروری 2015 14:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے کا امکان ہے آئندہ پانچ سے چھ روز کے دوران فصلوں کی کاشت کے اکثرعلاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم رواں ہفتے اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی پارا چنارمیں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاشہرقائد کراچی میں سردی میں کمی آگئی ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت تائیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :