ملک کے بیشترعلاقے سرد اورخشک رہیں گے ‘محکمہ موسمیات

جمعرات 12 فروری 2015 13:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرد اور خشک رہیں گے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کی توقع نہیں تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طورپر ابرآلود رہنے کا امکان ہے،رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، آئندہ تین سے چار روز کے دوران فصلوں کی کاشت کے اکثرعلاقوں میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی پارا چنارمیں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔