آسٹریلیا شدید طوفانی بارشوں کی لپیٹ میں آگیا

جمعہ 20 فروری 2015 16:17

سڈنی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء ) شدید طوفانی بارشوں نے آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آندھی کے باعث پاور لائنز تباہ۔ کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ کوئنزلینڈ، برسبین سمیت شمالی علاقوں میں رات سے جاری شدید بارشوں نے خطرناک بارشوں نے طوفان کا روپ دھار لیا ہے۔مارشیا نامی یہ طوفان آسٹریلیا میں دو پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین موسمیات نے اسے تیسرے درجے کا طوفان قرار دیا ہے۔ طوفان کے باعث متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچاہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ آسٹریلوی حکام نے بڑے پیمانے پر طوفان کی وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔ لوگوں کو خوراک بھی ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مجموعی طور پر پچپن ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ آسٹریلوی شہر یپون اور ہیرون آئس لینڈ میں اسکول اور دفاتر بھی بند کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :