بونیر کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سردی لوٹ آئی

منگل 24 فروری 2015 18:45

بونیر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) بونیر کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سردی لوٹ آئی۔سردی کی شدت میں اضافہ محکمہ موسمیات نے آئیندہ 24تا 36گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔ تفصیلات کیمطابق 18فروری سے شروع ہونے والی ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری نے منگل کے روز شدت اختیار کی۔ اور میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر خوب برف باری ہوئی۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔جبکہ بونیر کے مشہور پہاڑی سلسلہ ایلم نے سفید چارد اوڑھ کر لوگوں اور خصوصا سیاحوں کی اپنی طرف امڈنے کی دعوت دی ہے۔ مشہور سیاحتی مقام کلیل کنڈاو پر منچھلے نوجوانوں نے برف سے خوب مزے لئے۔جبکہ بارش کی باعث پورے بونیر اور بالخصوص جوڑ بازار کے مشہور چپلی کباب سنتروں پر عوام کا ہجوم قابل دید رہا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے ائیندہ 24تا 36گھنٹوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :