ملک کے ا کثر علاقوں میں آئندہ دو روز تکموسم سرد اور خشک رہے گا

جمعرات 26 فروری 2015 13:29

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015 ) محکمہ مو سمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک ملک کے ا کثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہے تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ گزشتہ روز ریکارڈ کی گئی بارش میں کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد،بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخواہ میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

اس دورا ں ما لاکنڈ،ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں50ملی میٹر جبکہ گڑھی دوپٹہ48 ،مالم جبہ 46 ،سیدو شریف43،دیر40،لوئر دیر38،پٹن36،دروش29،کالام27،راوالاکوٹ24،مظفرآباد23،بالاکوٹ، مری20،چلاس19اسلام آباد( گولڑہ26، سیدپور25زیروپوائنٹ19) ، راولپنڈی (بوکڑہ23، شمس آباد20، چکلالہ19)،کاکول، کوٹلی16، بونجی،چترال 14،پشاور ( ایئر پورٹ 13،سٹی 12)،میرکھانی ، رسالپور11، چراٹ10، منگلہ، سکردو، استور، گلگت08، جہلم06، بنوں03، گوپس، کوہاٹ، ہنزہ02 اور گجرات میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مالم جبہ میں21انچ ،کالام 11 انچ،مری04انچ،دروش 03 انچ،چترال میں01انچ برفباری بھی ہوئی ۔تاہم آج رات اسلام آباد، راولپنڈی، مالاکنڈ ،ہزارہ ڈویژن ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکیبارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ آئندہ02 روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں رات کے درجہ حرارت03سے05ڈگری سینٹی گریڈ تک کم رہنے کی توقع ہے۔نقطہ انجماد سے کم ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت میں سب سے کم درجہ حرار ت قلات میں منفی07جبکہ کوئٹہ منفی05 ،دروش،مالم جبہ، پاراچنار منفی04 ،کالام، مری منفی 03، چترال منفی02، ہنزہ، دیر، استور، اور راوالاکوٹ میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔