ذاتی فائدے کے لیے بلوچستان کے اثاثوں کو بیچاجارہا ہے،محی الدین بلوچ
جمعرات 26 فروری 2015 19:03
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) خان آف قلات محی الدین بلوچ نے کہا ہے کہ ذاتی فائدے کے لیے بلوچستان کے اثاثوں کو بیچاجارہا ہے۔بلوچستان کے جغرافیائی اہمیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے بلوچوں کودبایاجارہا ہے۔پاکستان کے قیام سے قبل بلوچستان ایک آزاد اورخودمختا ریاست تھی پاکستان کوایک مستحکم اسلامی ریاست بنانے کی خاطر پاکستان سے الحاق کیا اس ملک کومحفوظ اورمستحکم بنانے کے لیے ہمارے آباؤاجداد نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں مگروقت گذرنے کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ نے ہماری قربانیاں نظرانداز کرکے ہزاروں بلوچ نوجوانوں کولاپتہ اور قتل کیااوربلوچستان کے وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لیے بلوچوں کوغیر ملکی ایجنٹ اورغداری کے طعنے دیے جارہے ہیں۔
بلوچستان کودیگرصوبوں کے برابر حقوق دیے جائیں۔(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کوکراچی کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا۔انہوں نے بتایا کہ حکومت دعوی کرتی ہے کہ انہوں نے بلوچستان میں ترقیاتی کاموں پرکھربوں روپے خرچ کیے ہیں مگر دعوی کے برعکس بلوچ سب سے زیادہ کسمپرسی کی زندگی گذاررہے ہیں۔ہرروزبلوچ نوجوانوں کی تشددزدہ لاشیں برآمد ہورہی ہیں۔
لاپتہ افراد کیبازیابی کے لئے بلوچ نوجوان خواتین اوربزرگوں نے کوئٹہ سے کراچی اوراسلام آباد تک لانگ مارچ کیامگر ان کی شنوائی نہیں ہوئی ۔بلوچوں کوہرروز اغوا اورقتل کرنے والے یہ سمجھتے ہیں کہ ایساکرنے سے انکی آواز کودبادیا جائیگامگر بلوچ قوم کبھی ہار نہیں مانتی۔پاکستان صرف لاہور تک محدود ہو گیا ہے ، حکومت اسٹیبلشمنٹ کے سامنے بے بس نظرآتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر 31 دسمبر 2015 ء تک بلوچستان کے مسئلہ کوحل نہیں کیاگیا اوربلوچوں کوان کے حقوق نہیں دیے گئے توہم لائحہ عمل طے کرنے میں آزاد ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
قطر سے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.