پشاور کو رول ماڈل بنایا جائے گا۔ پرانی اور زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کاآغاز کر دیا گیا ہے،ملک شاہ محمدخان
پیر 2 مارچ 2015 20:46
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و فنی تعلیم ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ پشاور کو رول ماڈل بنایا جائے گا۔ پرانی اور زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کاآغاز کر دیا گیا ہے اور فٹنس سرٹیفیکیٹ کے بغیر گاڑیوں کو چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹیکسی صرف زرد رنگ کی ہو گی جس کے اوپر ٹیکس کا بورڈ لگانا ضروری ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جوا ب میں ملک شاہ محمد خان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پشاور میں جدید مسافر گاڑیوں کو متعارف کیا جا رہا ہے۔ جس کے لئے بلجیئم کی کمپنی سے معاہدہ بھی ہو چکا ہے جبکہ 95ماڈل سے کم کی پرانی گاڑیوں کو پشاور سے باہر منتقل کیا جائے گا۔(جاری ہے)
پشاور سے حیات آباد تک شمالی سائیڈ پر دو رویہ سڑک تعمیر کی جائے گی جس کو رنگ روڈ سے ملایا جائے گا۔
فنی تعلیم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فنی تعلیم کوجتنی توجہ موجودہ صوبائی حکومت نے دی اتنی توجہ 64سالوں میں کبھی نہیں دی گئی۔ معذور افراد اور بے گھر افراد کے لئے فنی تعلیم کا ایک بہترین منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس میں انہیں ایک سالہ مفت ٹریننگ دی جائے گی اور ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا جبکہ فنی تعلیم حاصل کرنے کے بعد غریب افراد اپنے پیر وں پر کھڑ ے ہو سکیں گے۔ ٹیوٹا بل کو عوام اور ملازمین کی خواہش کے مطابق ترمیم کرکے پیش کیا جسکی وجہ سے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوا۔ فنی اداروں میں اب تھیوری کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل کام بھی انڈسٹری میں سکھایا جائے گا تاکہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ متعلقہ کام میں مہارت بھی حاصل کر سکیں اور اندرون و بیرون ملک باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف یوتھ ون کے انفارمیشن سیکرٹری بھی ہمراہ تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو ان کی جہلم میں تعیناتی پر مبارک باد
-
یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان
-
عالمی فائر فائٹرز ڈے پر ہم اپنے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے، ریسکیو 1122کے تمام سٹاف ہمارے ملک کااہم ترین اثاثہ ہیں ، ڈی ..
-
شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مخلتف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا مشاہدہ ، عملہ کی زمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.