ملک کے بیشترعلا قو ں میں با رش پہا ڑو ں پر برفبا ری

جمعرات 5 مارچ 2015 12:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء ) محکمہ مو سمیات نے مذید دو دن تک کشمیر، راولپنڈی، گوجرانولہ ، مالاکنڈ ،ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ، مردان ڈویژنز، اسلام آباد میں اکثر مقامات پر جبکہ بالائی پنجاب( لاہور ،سرگودھا،فیصل آباد،ساہیوال ڈویژن)، بنوں ڈویژن ، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ زیریں فاٹا( شمالی، جنوبی وزیرستان)، ملتان، ڈی جی خان، ڈی آئی خان ، بہاولپور، میرپور خاص ،سکھر، کوئٹہ،ژو ب ڈ ویژنز میں چندمقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش( پہاڑوں پر برفباری) کا امکان ہے۔

مالاکنڈ،ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، مردان، راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آبا د اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشنگوئی کی ہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ اتوارسے منگل کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا (باجوڑ،مہمند،کرم، اور کزئی،خیبر ایجنسیز)، کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش،پہاڑوں پر برفباری اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق راولپنڈی /اسلام آباد سمیت پنجاب ، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر ، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔گذشتہ روز اسلام آباد، پنجاب ،بالائی سندھ ، خیبر پختونخواہ،کشمیر،گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ میں 24 ملی میٹر جبکہ جھنگ 22،چکوال20، ٹوبہ ٹیک سنگھ 19،راولاکوٹ18،مری،چراٹ15،بہاولنگر13، منگلہ، منڈی بہاوالدین،اسلام آباد11،فیصل آباد10، راولپنڈی ،جوہرآباد، نورپور تھل، پشاور 09،جیکب آباد،جہلم، بارکھان ،مالم جبہ، رحیم یار خان 08، سکھر، مظفرآباد 07،ڈیرہ غازی خان، کوٹلی، ساہیوال، سیالکوٹ، گجرات ، گوجرانوالا، سرگودھا 06،دادو، لاڑکانہ، بھکر، روہڑی، لاہور،قصور05،بہاولپور، موہنجو داڑو، کاکول، اوکاڑہ، کوھاٹ، سیدو شریف04، دیر03، خضدار، پنجگور، ملتان ، شہید بینظیرآباد، بالاکوٹ ، بنوں ، خانپور02،پٹن01 ملی میٹرریکارڈکی گئی۔

شمالی بلوچستان (کوئٹہ، ژوب ڈویژن)، بالائی سندھ(سکھر ڈویژن)، جنوبی پنجاب(بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن) اورخیبر پختونخواہ( پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان اور بنوں ڈویژن) میں اتوار کے روز چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اتوار سے منگل کے دوران کشمیر اور اس سے ملحقہ بلتستان کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے ۔

نقطہ انجماد سے کم ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت میں سب سے کم درجہ حرار ت قلات میں منفی05جبکہ کالام ،ہنزہ منفی04 ،گوپس منفی 03،دروش منفی 02 اور دیر،سکردومیں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ملک کے بڑے شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت میں اسلام آباد 06 لاہور 11 کراچی 15 پشاور09 کو ئٹہ 01 گلگت 02 مری00 سکردومنفی 01 فیصل آباد 10 ملتان 12 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔