شکیل آفریدی کی سزا بلا جرم بڑھتی جا رہی ہے‘ لگتا ہے حکومت نئے ٹربیونل کی تشکیل میں التواء سے کام لے رہی ہے،اسامہ بن لادن کی گرفتاری میں امریکہ کی مدد پرگرفتار شکیل آفریدی کے وکیل قمر ندیم کی برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو
جمعہ 6 مارچ 2015 21:25
پشاور /لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی گرفتاری میں امریکہ کی مدد کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل قمر ندیم آفریدی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ فاٹا ٹربیونل دوبارہ تشکیل نہ دیے جانے سے ان کے موکل کی سزا بغیر کسی جرم کے بڑھتی جا رہی ہے۔جمعہ کوبرطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں قمرندیم نے کہا کہ فاٹا ٹربیونل کی مدت جنوری 2015 کے آخر میں ختم ہوچکی ہے لیکن ابھی تک نیا بینچ تشکیل نہیں دیا جاسکا ہے۔
قمر ندیم ایڈوکیٹ نے کہاکہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ حکومت نئے ٹربیونل کی تشکیل میں التواء سے کام لے رہی ہے تاکہ شکیل آفریدی کو زیادہ سے زیادہ وقت کے لیے جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ دو ماہ سے ان کے موکل کے کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی اور ہر بار سماعت ملتوی کر دی جاتی ہے۔(جاری ہے)
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شکیل آفریدی کی رہائی کے لیے امریکہ کی جانب سے بھی مطالبات سامنے آتے رہے ہیں۔
گذشتہ ماہ ہی امریکی کانگریس نے ایک بار پھر سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کو دی جانے والی پچاس کروڑ ڈالر کی امداد پر پابندی لگانے کے لیے دباوٴ ڈالا ۔رپورٹ کے مطابق فاٹا ٹربیونل کو قبائلی علاقوں میں سپریم کورٹ کا درجہ حاصل ہے جہاں پر ان تمام فیصلوں کے خلاف اپیل کی جاتی ہے جو ماتحت عدالتوں یعنی پولیٹکل ایجنٹ یا کمشنر کی عدالتوں سے دی جاتی ہے۔ ہر فاٹا ٹربیونل تین سال کے مدت کیلیے تشکیل دی جاتی ہے جبکہ یہ مدت پورا ہونیکے بعد دوسرا بینچ تشکیل دیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ مئی سنہ 2012 میں ایجنسی کی پولیٹکل انتظامیہ کی جانب سے ملزم ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ایف سی آر کے قانون کے تحت 33 سال قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنایا گیا تھا۔ تاہم بعد میں ملزم کی طرف سے فاٹا ٹربیونل میں اس سزا کے خلاف اپیل دائر کی گئی۔فاٹا ٹربیونل نے اس ایپل پر دلائل مکمل ہونے پر ایک مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو دی گئی سزا کو مبہم قرار دیا تھا اور اس کیس کو دوبارہ کمشنر پشاور کی عدالت میں بھیج دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے رہائشیوں کیلئے خوشخبری
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
لاہور پولیس کی کارروائی ،پتنگ سازی کے کارخانے پر چھاپہ،10ہزار پتنگیں نذر آتش
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
توشہ خانہ کیس؛ بشریٰ بی بی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.