محکمہ موسمیات کی آئندہ دو روز تک مذید بارشوں کی پیشنگئوئی

ہفتہ 7 مارچ 2015 14:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک مذید بارشوں کی پیشنگئوئی کی ہے ، بلوچستان(کوئٹہ، ژوب،قلات، نصیر آباد ڈویژن) ،خیبر پختونخواہ(مالاکنڈ،ہزاہ، پشاور ، مردان ، کوہاٹ، بنوں،لکی مروت ، ڈی آئی خان ڈویژن )، اسلام آباد، پنجاب( راولپنڈی، سرگودھا ،گوجرانوالہ،فیصل آباد ،لاہور،ساہیوال،ملتان، ڈی جی خان،بہاولپور ڈویژن)،فاٹا(خیبر، مہمند،کُرم، اورکزئی،باجوڑ،وزیرستان ایجنسیز) ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر جبکہ مکران ڈویژن، سندھ(سکھر، لاڑکانہ ، کراچی ، حیدر آباد ڈویژن) میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔

کوئٹہ، ژوب ، قلات ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ / اتوار کے روز اسلام آباد،بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا،ساہیوال ڈویژن)، خیبر پختونخواہ(مالاکنڈ،ہزارہ،مردان، ڈی آئی خان، کوہاٹ ڈویژن)، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ریکارڈ کی گئی بارش میں پنجاب ،خیبر پختونخواہ، کشمیر میں میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پربرفباری ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں27ملی میٹر جبکہ پاراچنار24، راولاکوٹ 16،کالام 11، بہاولپور09، گجرات08، دیر07 ، چترال، گڑھی دوپٹہ06، ژوب05، پشاور ، کاکول 04، مظفر آباد ، لاڑکانہ03، پٹن ، جیکب آباد،راولپنڈی، کوہاٹ ، چکوال ، رسالپور ، کوئٹہ ،روہڑی02، لوئیر دیر، کوٹلی،دروش، بالاکوٹ،قصور،رحیم یار خان، سبی اور خان پور میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔جبکہ لم جبہ میں08انچ ، کالام میں06 انچ اور مری میں01 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔نقطہ انجماد سے کم ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت : سب سے کم درجہ حرار ت ا ستور میں منفی6 0جبکہ کالام منفی05،مالم جبہ منفی03،قلات، دیر، گوپس، دروش،سکردو منفی02 ہنزہ ،پاراچنار، مری اور راولاکوٹ میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔