عمران خان ، سراج الحق میں ٹیلیفونک رابطہ‘اسحاق ڈار اور پرویز رشید نے بھی امیر جماعت اسلامی سے رابطہ کیا ،مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لئے حمایت کی درخواست کر دی
ہفتہ 7 مارچ 2015 22:32
لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں سینیٹ کے معاملات سمیت دیگر امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا ،وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور پرویز رشید نے بھی امیر جماعت اسلامی سے ٹیلیفونک رابطے کر کے سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دینے کے علاوہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے جماعت اسلامی سے حمایت کی درخواست کی ہے۔
عمران خان او رسراج الحق کے درمیان ہونے والے رابطے میں سینیٹ کے الیکشن میں خیبرپختونخواہ اسمبلی کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا گیا ہے جبکہ عمران خان اور سراج الحق نے ایک دوسرے کو کامیابی پر مبارک باد بھی دی ۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق اس دوران سینیٹ انتخابات کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سینیٹر پرویز رشید نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سراج الحق کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اس دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ جماعت اسلامی سینیٹ کی چیئرمین شپ کیلئے مسلم لیگ (ن)کی حمایت کرے گی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سینیٹ میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی بھرپور کوششیں کریں گےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.