ملک کے بیشتر علاقوں میں رواں ہفتے کے آخر تک موسم خشک رہنے کی پیشنگوئی

منگل 10 مارچ 2015 14:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آخر تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔ گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ گزشتہ روز منگلہ اور جہلم میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت سب سے کم درجہ حرار ت کالام میں منفی5 0جبکہ استورمیں منفی 04،مالم جبہ، پاراچنار، راولاکوٹ میں منفی02، قلات،گوپس، دیر، دروش،سکردو اور مری میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ ملک کے بڑے شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت اسلام آباد 07 لاہور 08 کراچی 16 پشاور 06 کوئٹہ 03 گلگت 02 مری منفی 01 سکردو منفی 01 ملتان اور فیصل آباد08 حیدرآباد 12 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :