ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

بدھ 11 مارچ 2015 12:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہیگا۔ منگل کو کالام اور پارا چنار میں برفبا ری کا سلسلہ جاری رہا۔ کالام ، استور اور پاراچنار میں برف کی تہہ نے ہر چیزکو چھپائے رکھا ۔

(جاری ہے)

ملک کے بیشتر شہروں میں ہلکی بارش بھی ہوئی ، منگلا اور جہلم میں رم جھم برستی رہی۔ کہیں سیاہ بادلوں کا ڈیرہ تو کہیں ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں۔محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کردی،تاہم گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔

متعلقہ عنوان :