آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

بدھ 18 مارچ 2015 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ‘کوئٹہ اور مکران ڈویژن میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش ہوئی ہے سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں پانچ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گڑھی دوپٹہ میں تین، استور اور کوٹلی میں ایک ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ ملک میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات منفی ایک، استور، ہنزہ اور راولاکوٹ کا درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :