محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے بارشوں کی پیشگوئی، اکثر حصوں میں موسم خشک رہے گا

جمعرات 26 مارچ 2015 11:05

محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے بارشوں کی پیشگوئی، اکثر حصوں میں موسم خشک ..

اسلام آباد/ لاہور/ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر رواں ہفتے کے آخر میں مزید بارشوں کی نوید سنا دی ہے ، ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ ہفتے بھی بادل چھما چھم برسیں گے جبکہ اکثر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

موسم کا حال بتانے والوں نے بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا ، فاٹا ، شمالی بلوچستان ، کشمیر سمیت گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواوٴں کے ساتھ بادل برسیں گے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ سندھ ، جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان کے علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں سورج چمکنے سے درجہ حرارت بتدریج بڑھنے کا امکان ہے تاہم رات کے اوقات میں تیز ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہو سکتا ہے ، ملتان شہر اور گرد و نواح میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔

متعلقہ عنوان :