پاکستان کسی ملک کی اندرونی سیاست میں نہ مداخلت کرتا ہے اور نہ ہی کرنا چاہتا ہے ، 23 مارچ کی پریڈ کا کامیاب انعقاد ہمارے لئے باعث فخر ہے ، پریڈ کے انعقاد میں دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ پولیس کا کرداراہم رہا ہے ، دہشتگردوں کا نہ کوئی ملک ہے نہ کوئی مذہب ، دہشتگردوں کو بلا تفریق ختم کیا جارہا ہے ، دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے جس کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی کاوشوں کا پاکستان بھی حصہ ہے
وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا پولیس کالج سہالہ میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب
جمعہ 27 مارچ 2015 16:24
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء ) وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی ملک کی اندرونی سیاست میں نہ مداخلت کرتا ہے اور نہ ہی کرنا چاہتا ہے ، 23 مارچ کی پریڈ کا کامیاب انعقاد ہمارے لئے باعث فخر ہے ، پریڈ کے انعقاد میں دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ساتھ پولیس کا کردار بھی اہم رہا ہے ، دہشتگردوں کا نہ کوئی ملک ہے نہ کوئی مذہب ، دہشتگردوں کو بلا تفریق ختم کیا جارہا ہے ، دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے جس کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی کاوشوں کا پاکستان بھی حصہ ہے ۔
وہ جمعہ کو پولیس کالج سہالہ میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہے ، آئندہ نسلوں کو محفوظ اور پر امن ملک دینا ہے ، دہشتگردوں کا نا کوئیمذہب ہے نہ ہی کوئی ملک ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے ، پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کی بین الاقوامی کاوشوں کا حصہ ہے ، دہشتگردوں کو بلا تفریق ختم کیا جارہا ہے ، دہشتگرد کوئی بھی زبان بولتا ہو، خواہ وہ کسی بھی علاقے ، مذہب اور ذات کا ہو وہ صرف دہشتگرد ہے ۔
پرویز رشید نے کہا کہ ہماری پولیس فورس ڈسپلن اور ذمہ دارہے ، پولیس نے بہادری سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کیا ۔ پرویز رشید نے کہا کہ 23 مارچ کی پریڈ ہمارے لئے فخرہے اور اس کی کامیابی سے دوبارہ انعقادمیں دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ پولیس کا بھی اہم کردار ہے ، پاکستان کسی بھی ملک کی اندرونی سیاست میں مداخلت نہیں کرتا اور نہ ہی کرے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.