شریف برادران غریب عوام کو ٹی وی اشتہاری مہم سے بے وقوف بنا رہے ہیں،سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری
عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان میں منہ زور گھی مل مافیا عام صارفین کو کمی کا فائدہ منتقل کرنے سے گریز کررہے ہیں،چوہدری سعید اقبال
اتوار 29 مارچ 2015 13:04
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماوسابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید اقبال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شریف برادران غریب عوام کو ٹی وی اشتہاری مہم سے بے وقوف بنا رہے ہیں۔ عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان میں منہ زور گھی مل مافیا عام صارفین کو کمی کا فائدہ منتقل کرنے سے گریز کررہے ہیں جو گھی عالمی منڈی میں کمی کے باعث 40 روپے فی کلو تک ملنا چاہئے تھا وہ اب 15 روپے فی کلو روپے کمی کے اعلان کے باوجود عوام کو نہیں مل رہا۔
اچھے برانڈ کا گھی آئل مارکیٹ سے غائب ہو چکا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت پنجاب کے دعوے واضح اعلان کے باوجود فی کلو 15 روپے کمی کی بجائے صرف 5 سے 7 روپے تک کا غریبوں کو ریلیف دیا جارہا ہے جوکہ سراسر ظلم اور بڑی زیادتی کے مترادف ہے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈئرہ سرگودھا روڈ پر اپنے حلقہ انتخاب کے ووٹروں‘ پارٹی ورکروں اور پیپلز لیبر بیورو کے ڈویژنل عہدیداروں صدر رانا نصیر احمد‘ لال حسین راشد‘ محمد طاہر شیخ‘ میاں ارشد ندیم‘ چوہدری خادم حسین سے ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمت 200 دالرز فی ٹن سے زائد سے کم ہوئی ہے جس کا منافع گھی مل مالکان نے پچھلے سات ماہ میں 18 ارب روپے سے زائد حاسل کیا لیکن غریب عوام کو ابھی تک 15 روپے فی کلو کے فائدہ سے محروم کر رکھا ہے۔ ملک کے غریبوں‘ دیہاڑی دار محنت کشوں اور سفید پوش عوام کو زندہ درگور کرنا (ن) لیگ اور اسکے حواری غریب دشمن تاجروں کا وطیرہ ہے۔ پی ایل بی کے رہنماؤں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ آئل‘ چینی اور پٹرول کی قیمت بڑھانا ہو تو راتوں رات نئے ریٹس آجاتے ہیں۔ محنت کشوں اور غریبوں کے استعمال کی چیزوں میں ریٹ کم کرنے کیلئے کئی ماہ تک انتظامیہ کی سولی پر لٹکنا پڑتا ہے پھر بھی غریبوں کو ریلیف نہیں ملتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب سے حکومتی ناقد عالم دین کی طویل قید کے خاتمے کا مطالبہ
-
بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے تحفظ میں عالمی تعاون اہم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی
-
غزہ: جنگ میں شدت جبکہ امدادی اداروں کو قحط کا خدشہ
-
ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر پیشرفت
-
پنجاب پولیس نے آئندہ مالی سال کیلئے 1کھرب 97ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا
-
نیب قانون میں ترامیم کا کیس، بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پر پیشی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے
-
عمران خان نے مذاکرات کیلئے حامی بھرلی، چودھری پرویز الٰہی کا دعویٰ
-
پاکستان تحریک انصاف کا چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر فوری اپنے عہدوں سے ہٹ جانے کا مطالبہ
-
نو مئی کی معافی مانگنے کیلئے تیار نہیں ہیں تو ان کا رونا دھونا جاری رہے گا کسی کو دہشت گردی کا حق نہیں یہ کھلم کھلا دہشت گردی ہے ،بلاول بھٹو زرداری کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
-
پاکستان سے دہشت گردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکا
-
رواں مالی سال 9 ماہ میں بڑی صنتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.