نو مئی کی معافی مانگنے کیلئے تیار نہیں ہیں تو ان کا رونا دھونا جاری رہے گا کسی کو دہشت گردی کا حق نہیں یہ کھلم کھلا دہشت گردی ہے ،بلاول بھٹو زرداری کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

بدھ 15 مئی 2024 22:36

نو مئی کی معافی مانگنے کیلئے تیار نہیں ہیں تو ان کا رونا دھونا جاری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ لوگ اگر نو مئی کی معافی مانگنے کیلئے تیار نہیں ہیں تو ان کا رونا دھونا جاری رہے گا کسی کو دہشت گردی کا حق نہیں یہ کھلم کھلا دہشت گردی ہے سیاست میں احتجاج کا حق ہے حملہ کرنے کا نہیں یہ احتجاج نہیں تھا بلکہ فوج اور حکومت کے خلاف بغاوت تھی ،کم از کم گندم کی برآمد سے پابندی ہٹائی جائے ،کسانوں سے خرید کر فلسطین کے مسلمانوں کو گندم بھیجیں، آن خیالات کا اظہار انہوں نے صدارتی خطاب پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کو صدارتی خطاب پر مبارک باد دینا چاہتا ہوں صدر زرداری نے تقریر میں کوئی ذاتی بات نہیں کی صدر نے ایک ساتھ چلنے اور ڈائیلاگ کی بات کی وہ سمجھتے ہیں اگر مسائل حل کرنے ہیں تو بات چیت کے بغیر ناممکن ہوگا اپوزیشن نہ صرف ذاتی رونا دھونا کریں بلکہ مسائل پر بھی بات کریں بجٹ میں اپوزیشن کی تجاویز ہونی چاہیئں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر میں خان کا رونا دھونا شامل تھا اپوزیشن نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی صحت اور تعلیم کے شعبے میں ہم تقریبا فیل ہوچکے ہیں سندھ حکومت نے صحت اور تعلیم سے متعلق مثالی کام کیا سندھ میں مفت اور معیاری ہسپتال کھولے گئے سندھ کا ایک شہری بھی خیبرپختونخوا یا لاہور علاج کرنے نہیں جاتا ہمارے صوبے میں چاروں صوبوں سے مریض علاج کے لیے آتے ہیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دعوت دیتے ہیں کہ دیکھیں مفت علاج کیسے کیا جاتا ہے سندھ میں جعلی اساتذہ کا مسئلہ تھا پھر بائیو میٹرک نظام متعارف کروایااساتذہ کیلئے ٹریننگ کا نظام بھی متعارف کروایا صدر زرداری نے کشمیر اور فلسطین پر بات کی گئی کشمیر اور فلسطین کی بات ہورہی تھی اور اپوزیشن شور شرابہ کررہی تھی آزاد کشمیر میں احتجاج پر نوٹس لینے کا صدر زرداری کا شکر گزار ہوں انہوں نے کہا کہ گندم درآمد کی گئی، اب نہ حکومت خرید رہی ہے نہ برآمد کی اجازت ہے،کسان جائے تو کہاں جائے، حکومت کو اب اقدامات کرنا ہوں گے، یہ نقصان نالائق ، نا اہل، غیر جمہوری غیر منتخب لوگوں کے فیصلوں کی وجہ سے ہوئے، کم از کم گندم کی برآمد سے پابندی ہٹائی جائے ،کسانوں سے خرید کر فلسطین کے مسلمانوں کو گندم بھیجیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے کسان پنجاب اور سندھ میں سراپہ احتجاج ہیں،ہماری معیشت کی شہ رگ اس ملک کے کسان ہیں،کسانوں کے معاشی قتل پر ایوان تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے،ڈالرز خرچ کر کے گندم درآمد کی گئی،فیصلے سے پیسہ ضائع ہوا، کسانوں کا معاشی قتل کیا گیا،حکومت وقت سے التماس ہے کہ کمیٹی کمیٹی کھیلنا بند کریں، تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے رہنما ثنائ اللہ مستی خیل نے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنایا جائے کے نعرے لگا دیئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں ان کے غیر سنجیدہ رویے کی مذمت کرتا ہوں بقول ان کے آئین کی بالا دستی کیلئے جدو جہد کررہے ہیں لیکن بات کرنی ہے تو صرف اسٹیبلشمنٹ سے اصل میں نہ ان کو جمہوریت نہ آئین اور قانون میں دل چسپی ہے ان کو ذاتی رونے دھونے اور اپنے مسائل میں دلچسپی ہے یہ جانتے ہیں کہ کس کا پاؤں پکڑنا ہے یہ ہمارے جمہوریت اور پارلیمان کے ساتھ منافقت ہے جب تک منافقت جاری ہے ان کا رونا دھونا جاری ہے اگر جمہوریت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو پیپلز پارٹی موجود ہے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ تحفے دیتے رہتے ہیں پہلے بزدار تحفے میں دیا خیبرپختونخوا کا کیا قصور ہے کہ اس قسم کا وزیر اعلیٰ دیا خیبرپختونخوا کو جو تحفہ دیا وہ اتنا بڑا ڈرامے باز ہے وہ سمجھتا ہے کہ اس کو انہوں نے وزیراعلی بنایا اصل میں اس کو کسی اور نے وزیراعلی بنایا خان صاحب کو دکھانے کیلئے روزانہ ہوائی فائرنگ کرتا ہے خان کو خوش کرنے کیلئے ہمارے گورنر کیخلاف بیان دیتا ہے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ لوگ اگر نو مئی کی معافی مانگنے کیلئے تیار نہیں ہیں تو ان کا رونا دھونا جاری رہے گا کسی کو دہشت گردی کا حق نہیں یہ کھلم کھلا دہشت گردی ہے سیاست میں احتجاج کا حق ہے حملہ کرنے کا نہیں یہ احتجاج نہیں تھا بلکہ فوج اور حکومت کے خلاف بغاوت تھی مسلح ونگ سے ان کو دور ہٹنا چاہیے اور سیاسی لوگوں کو آگے لانا چاہیے اگر تسلیم کرتے ہیں کہ یہ گندے انڈے ہیں تو ٹھیک ورنہ سارے گندے انڈے ہیں ان کے اپوزیشن لیڈر نے نو مئی کی دہشت گردی کو بینظیر بھٹو کی شہادت کے ساتھ کیسے ملایا ان غیر جمہوری لوگوں کو اندازہ نہیں کہاں بینظیر بھٹو اور کہاں نو مئی کرنے والے اس شخص نے ملٹری انسٹی ٹیوشن پر حملے کرنے کا حکم دیا ہمارے کارکنوں نے اپنے آپ کو جلایا شہدائ کے یادگاروں پر حملہ نہیں کیا یہ پاکستان کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہیں ان کا لیڈر رو رہا ہے کہ مجھے نکالو مجھے نکالو قومی اسمبلی کا اجلاس کل گیارہ بجے تک ملتوی