
بہترابلاغیاتی و انتظامی مہارتیں اہداف کے حصول کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں‘ ڈاکٹر فضل احمد خالد
منگل 31 مارچ 2015 16:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) ٰیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا ہے کہ کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ بہترابلاغیاتی و انتظامی مہارتیں اہداف کے حصول کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں۔وہ آئی بی ایم میں یوای ٹی اور ایچ ای سی کے اشتراک سے انتظامی افسران کی8 روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے تدریسی و انتظامی سٹاف کی پیشہ وارانہ مہارتوں میں اضافہ کیلئے تربیتی ورکشاپس کا باقاعدگی سے انعقاد کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ ایک میچور انتظامی سسٹم اور سٹاف کے ساتھ یہ دوسری جامعات کیلئے رول ماڈل کا درجہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنر مند افرادی قوت دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے لازمی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی میں مہارت عملے کی صلاحیتوں کے پنپنے کے لئے ناگزیر ہے۔
انہوں نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے شروع کردہ انتظامی تربیت کے اس سلسلے کو صحیح سمت میں اہم قدم قرار دیا جس کے مفید نتائج نکلیں گے۔ اس طرح کی تربیتی ورکشاپس غیر تدریسی عملے کو دفتری امور میں فعال بنانے میں اہم کردار اداکرتی ہیں۔ ورکشاپ میں 35 افسران نے حصہ لیا ۔ جنہیں وائس چانسلر نے سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے ،ڈائرکٹر آئی بی ایم ڈاکٹر ندیم مفتی،رجسٹرار محمد آصف بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکولزکھل گئے ، پہلے روز حاضری کم رہی
-
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے فپواسا کے نمائندگان کی ملاقات
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں کیلئے ڈپلومہ پروگرامز کے نئے داخلوں کی تاریخ میں توسیع
-
آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم (OCAS)کے ذریعے پنجاب کے 750 سے زائدسرکاری کالجز کو انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئےتاحال 1لاکھ 36ہزار سے زائد درخواستیں موصول
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی
-
وفاقی تعلیمی بورڈ، ایس ایس سی (میٹرک) پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری
-
چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان نے نہم کے پہلے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا
-
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان
-
فیصل آباد: میٹرک کلاس نہم (اول) سالانہ2025ء کے نتائج کا اعلان
-
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے کلاس نہم امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا
-
پنجاب کے تعلیمی بورڈز کا نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
-
ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد نے امتحان میٹرک کلاس نہم(اول)سالانہ2025 کے نتائج کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.