ہائیکورٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادں پر کرانے کا حکم درست سمت قدم ہے ،جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے جمہوریت مضبوط ہوگی ،
مسلم لیگ(ق) کی رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی کا بیان
منگل 31 مارچ 2015 18:20
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31مارچ۔2015ء ) مسلم لیگ(ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابا ت جماعتی بنیادوں پر کرانے کے حکم کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابا ت کے انعقاد سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت اپنے مخصوص مقاصد اور اراکین کی خریدو فروخت کیلئے بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر منعقد کروانا چاہتی ہے لیکن عدالتی فیصلے نے ان کے ان عزائم کو ناکام بنادیا ہے۔
بدھ کو اپنے ایک بیان میں خدیجہ عمرفاروقی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر منعقد ہونے سے کرپشن اور ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہوگا ۔(جاری ہے)
خدیجہ فاروقی نے کہا کہ حکمران جماعت عوام میں اپنی غیر مقبولیت کے باعث بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کیئے ہوئے تھی لیکن عوامی دباؤ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر بادل نخواستہ اسے بلدیاتی انتخابات کروانے پر مجبور ہونا پڑا تو اب وہ غیر جماعتی انتخاب منعقد کرواکر خریدو فروخت کے ذریعے اپنے اقتدار کی راہ ہموارکرنا چاہتی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ جب قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر منعقد ہوسکتے ہیں تواب عدالت کے احکامات کے مطابق بلدیاتی انتخابات بھی جماعتی بنیادوں پر منعقد ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے نچلی سطح پر عوامی مسائل کے حل کا فورم ہیں لیکن جب بھی ن لیگ پنجاب میں برسراقتدار آئی اس نے بلدیاتی اداروں پر شب خون مارا اوربلدیاتی انتخابات کو مسلسل زیر التواء رکھا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ اپنے قائدین کی ہدایت پر ہر سطح پر بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لے گی اورکوئی میدان خالی نہیں چھوڑا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.