یمن کی صورتحال پر مشاورت نہ کرنے پروزیر اعظم سے گلہ ہے ،مشرق وسطیٰ بارے تمام فیصلے پارلیمنٹ میں کئے جائیں، نوازشریف پر کوئی مشکل آئی تو ساتھ کھڑے ہونگے،حرمین شریفین دفاع کیلئے جان دینے کو تیار ہوں ، حکومت پہلے اپنے ملک کو دیکھے پھر دیگر ملکوں کی مدد بارے فیصلہ کرے،عمران خان پارلیمنٹ میں آئیں ،ہمارے ساتھ مل کر الیکشن کمیشن کو خودمختار بنائیں
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا ذوالفقار بھٹو کی 36ویں برسی پر جلسے سے خطاب
ہفتہ 4 اپریل 2015 20:17
نوڈیرو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے وزیر اعظم نوازشریف سے شکوہ کرتے ہوئے کہاہے حکومت یمن کی صورتحال پر ہم سے مشورہ نہیں کررہی تاہم اگر وزیراعظم نوازشریف پر کوئی بھی مشکل آئی تو ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، حرمین شریفین دفاع کے لئے خود جاکر لڑنے کو تیارہوں ، افغانستان اور پاکستان میں خون بہہ رہا ہے لہٰذا حکومت پہلے اپنے ملک کو دیکھے پھر دیگر ملکوں کی مدد کے بارے میں فیصلہ کرے،جوڈیشل کمیشن کی ٹرمز آف ریفرنس کافی نہیں، اس کے لیے پارلیمنٹ میں فیصلوں کی ضرورت ہے ،عمران خان پارلیمنٹ میں آئیں اور ہمارے ساتھ مل کر الیکشن کمیشن کو خودمختار بنائیں۔
وہ ہفتہ کو پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کی 36ویں برسی کے موقع پریہاں جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔(جاری ہے)
سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ بھٹو نے لکھا تھا کہ میرے جانے کے بعد ہمالیہ روئیں گے، آج ہمالیہ پر لگی آگ سے عالم اسلام کو خطرہ ہے اور ہمارے بچوں کو بھی اس آگ سے خطرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال اسلامی ملکوں کو لڑانے کی سازش ہے، ہر مسلمان حرمین شریفین کے لیے اپنی جان دے سکتا ہے۔
انہوں ے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں خون بہہ رہا ہے لہٰذا حکومت پہلے ملک کو دیکھے پھر دیگر ملکوں کی مدد کے بارے میں فیصلہ کرے۔آصف زرداری نے کہا کہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاہدے پرعمران خان کومبارکباد دیتے ہیں تاہم دھاندلی روکنے کے لیے جوڈیشل کمیشن کی ٹرمز آف ریفرنس کافی نہیں اس کے لیے پارلیمنٹ میں فیصلوں کی ضرورت ہے لہٰذا عمران خان پارلیمنٹ میں آئیں اور اپوزیشن کو مضبوط اور الیکشن کمیشن کو شفاف بنائیں اور ہمارے ساتھ مل کر الیکشن کمیشن کو خودمختار بنائیں اور اسے مالی طور پر مستحکم کرنے کے لئے کام کریں ۔۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت سے بہت گلے شکوے ہیں، سب لوگوں کو پارلیمنٹ میں بیٹھ کر فیصلہ کرناچاہیے تا کہ کل کو کوئی یہ نہ کہے کہ فرد واحد کے فیصلے کی وجہ سے سب کچھ ہوا۔انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے تیار ہیں اور میں اس کیلئے جا کر لڑنے کو بھی ترجیح دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ہے اور حکومت سے گلہ ہے کہ سندھ میں 18 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ حکومت موجودہ صورتحال پر ہم سے مشورہ نہیں کررہی نوازشریف ہمیں بلا کر خود تحفظات کا شکار نہ ہوں اگر ان پر کوئی مشکل آئی تو ہم ساتھ کھڑے ہوں گے۔دریں اثناء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتراز احسن نے کہا کہ 1973ء میں اسرائیل نے عرب ملکوں پر حملہ کیا تو ذوالفقار بھٹو نے عالم اسلام کو اکٹھا کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ، یمن ، شام ، عراق ، افغانستان میں آگ لگی ہوئی ہے ، حکمرانوں کو بھٹو کی زندگی سے مستفید ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی خاطر شہادت کے مرتبے پر فائز ہونیوالوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.