حکمرانوں کا’ ’غرور “انکی سیاسی خود کشی ثابت ہو گا ‘حکمران اپنے پاؤں پر”کلہاڑی “مار رہے ہیں ‘ (ن) لیگ نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو تحر یک انصاف انکا اقتدار کو چلتا کر یں گی ‘ ڈاکٹر عمران فاروق کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کیلئے حکو مت پاکستان انکے 2قاتلوں کو بر طانیہ کے حوالے کر یں ‘تحر یک انصاف اقتدار میں آکر کراچی سے جرائم اور ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کر یگی
تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرورکی ٹیلی فونک گفتگو
منگل 7 اپریل 2015 16:21
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا’ ’غرور “انکی سیاسی خود کشی ثابت ہو گا ‘آمر انہ سوچ رکھنے والے حکمران خود اپنے پاؤں پر”کلہاڑی “مار رہے ہیں ‘(ن) لیگ نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو تحر یک انصاف انکا اقتدار کو چلتا کر یں گی ‘ ڈاکٹر عمران فاروق کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کیلئے حکو مت پاکستان انکے 2قاتلوں کو بر طانیہ کے حوالے کر یں ‘تحر یک انصاف اقتدار میں آکر کراچی سے جرائم اور ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کر یگی۔
لندن سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکمران ایک طرف تر لے اور منتوں سے تحر یک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپس آنے کی دعوت دیتے رہے مگر اب انکا رویہ ”آمر انہ “شکل اختیار کر چکا ہے جسکے نتائج حکمرانوں کیلئے تباہ کن ہو نگے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحر یک جوڈیشل کمیشن کے اپنے اصولی مطالبے کی منظوری کے بعد ہی اسمبلیوں میں آئی ہے اور تحر یک جب چاہے عوامی طاقت سے دھاندلی زدہ حکمرانوں کے اقتدار کو چلتا کر دیں ۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے لواحقین کو ہر صورت انصاف ملنا چاہیے جسکے لیے ضروری ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے جو د وقاتل بر طانیہ سے پاکستان آئے اور یہاں انکو گر فتار کر لیا گیا‘ حکو مت پاکستان بر طانیہ کے ساتھ عارضی طور پر قیدیوں کی حوالگی سے حوالے سے بات کرے اور انکو دونوں قاتلوں کو بر طانیہ کے حوالے کیا جائے تاکہ اس قاتل میں باقی بھی جو لوگ ملوث ہیں انکوکو نہ صرف گر فتار کیا جاسکے بلکہ انکوکیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.