آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان

بدھ 8 اپریل 2015 13:16

اسلام آبا د ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، فیصل آباد ڈویڑن میں کہیں کہیں، جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان، کوہاٹ راوالپنڈی، لاہور، ساہیوال ڈویڑن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

ملک میں سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں سینتالیس، فیصل آباد انتالیس، سرگودھا اکیس، گوجرانوالہ اور گجرات اٹھارہ، سیدو شریف سترہ، بالاکوٹ، کوٹلی تیرہ اورساہیوال میں گیارہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلا، تربت، مٹھی انتالیس، چھور اڑتیس، بدین میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :