آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

جمعرات 9 اپریل 2015 11:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

(جاری ہے)

تاہم راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روزسب سے زیادہ بارش سرگودھا 21، سیالکوٹ 13، راولاکوٹ 10، کوٹلی 09، اوکاڑہ، لوئردیر، مظفرآباد، گجرات 06، مری 05، منگلا، سیدو شریف04، ساہیوال، مالم جبہ، بالاکوٹ 03، کاکول 02، جہلم، کوہاٹ، ڈی آئی خان، قصور میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :