آئندہ دو روز تک ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا

جمعرات 9 اپریل 2015 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) آئندہ دو روز تک ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم مری اورراولاکوٹ میں ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش راوالاکوٹ04 اورمری میں03ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سندھ اورجنوبی بلوچستان کیگرم ترین مقامات: چھور 41، تربت، مٹھی40، گڑ ھی دوپٹہ، لسبیلا، شہید بینظیرآباد 39، کراچی اور بدین میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیے گئے۔درجہ حرارت اسلام آ باد13 لاہور 16 کراچی 23 پشاور 14 کوئٹہ 09 گلگت 10 ہنزہ 06 سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا

متعلقہ عنوان :