آئندہ2 روز تک ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہیگا، محکمہ موسمیات

ہفتہ 11 اپریل 2015 12:29

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) آئندہ2 روز تک ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہیگا۔ تاہم کوئٹہ، ڑوب، سکھر، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور ڈویڑن میں چند مقامات پرتیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ فیصل آباد، بہاولپور، لاہور ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہا۔

(جاری ہے)

تاہم بالائی سندھ، جنوبی پنجاب اور کوئٹہ ڈویڑن میں چند مقامات پر گرج چمک کساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خانپور 27ملی میٹر جبکہ کوئٹہ، رحیم یار خان 03، جیکب آباد، مٹھی 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ادھر سندھ اورجنوبی بلوچستان کیگرم ترین مقامات لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، مٹھی، چھور42، بدین، پڈعیدن، حیدرآباد، لسبیلا 41، موہنجوداڑو، تربت اور ٹھٹھہ میں 40ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیے گئے۔ ملک کے بیشتر شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد14، لاہور 21 ،کراچی25 ،پشاور18 ،کوئٹہ10 ،گلگت 6،ہنزہ4، مری 10،سکردو4،مظفر آباد 13 ،ملتان22 ،حیدر آباد 24 جبکہ قلات میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

متعلقہ عنوان :