ترقیاتی منصوبوں کے نام پر سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال بند کیا جائے،بلدیاتی الیکشن نزدیک آتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب کو سڑکیں یاد آ گئیں ،
جوائینٹ سیکرٹری مسلم لیگ(ق) لاہورکامران سیف بیان
جمعہ 17 اپریل 2015 18:28
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے نام پر سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال بند کیا جائے ۔
(جاری ہے)
بلدیاتی الیکشن نزیک آتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب کو سڑکیں یاد آگئیں حالانہ تقریباً پونے دو سال کے دوران پنجاب کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر کوئی توجہ نہ دی گئی اور تمام تر خزانہ نام نہاد نمائشی منصوبوں پر لگا دیا گیا ،150ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کرکے خادم اعلیٰ روڈ ز پروگرام دراصل بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی ناکام کوشش ہے میاں کامران سیف نے کہا کہ قوم کو سڑکیں نہیں باعزت روزگار کی ضرورت ہے توانائی بحران ختم کیا جائے۔
خادم اعلیٰ پنجاب پہلے 6ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے اعلان پر عملدرآمد کروائیں کیونکہ ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گذر گیا ہے لوڈ شیڈنگ کا عذا ب بڑھتا جارہا ہے ۔لیکن توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ لگائیں تاکہ پنجاب میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.