
دوسرا ون ڈ ے ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 240رنز کا ہدف دیدیا
اتوار 19 اپریل 2015 17:15

میرپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اپریل ۔2015ء ) دوسر ے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 240رنز کا ہدف دیا ہے ۔ شیر بنگلہ سٹیڈیم ،میر پور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 239رنز بنائے ۔ پاکستان کا آغاز حسب معمول اچھا نہیں تھا اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد 7رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔
پروفیسر حفیظ نے کھاتہ کھولنے کی زحمت بھی گوارا نہ کی اور عرفات سنی کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔ کپتان اظہر علی نے بھی ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑا اور 60گیندوں پر 36رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔ فواد عالم ناصر حسین کی سیدھی گیند نہ پڑھ پائے اور بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہوکر پوویلین لوٹ گئے ۔(جاری ہے)
نوجوان بلے باز محمد رضوان بھی آج کچھ کرنے میں ناکام رہے اور 13رن پر پوویلین لوٹ گئے ۔
اس موقع پر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ پوری ٹیم شاید 50اوور بھی نہ کھیل پائے تاہم سعد نسیم اور حارث سہیل نے ذمہ درانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے ٹیم کا سکور آہستہ آہستہ آگے بڑھانا شروع کیا اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں 77رنز جوڑے ۔ حارث سہیل سیٹ ہوکر وکٹ دینے کی عادت نہ چھوڑ پائے اور 44رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔ اس موقع پر وہاب ریاض نے بھی کچھ کر نے ٹھانی اور سعد نسیم کے ساتھ مل کر بنگالی باؤلر ز پر لاٹھی چارج کر ڈالا جس کی بدولت گرین شرٹس نے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں پر 239رنز بنا ڈالے ۔ وہاب ریاض 51اور سعد نسیم 77رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 2اور عرفات سنی ،ناصر حسین ، روبیل حسین اور مشرفی مرتضی نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سہ فریقی سیریز، پاکستان مسلسل دوسری فتح حاصل کرنے میں کامیاب
-
سہ فریقی سیریز کا دوسرا میچ، پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو تگڑا ہدف دے دیا
-
سہ ملکی سیریز، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
پاکستان انڈر 23 قومی فٹ بال ٹیم کاتربیتی کیمپ اسلام آباد میں اختتام پذیر
-
حارث روف نے افغانستان کیخلاف کسی بھی پاکستانی باولر کا بہترین باولنگ فگرز کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
-
پہلے 14 ٹی ٹونٹی میچز میں زیادہ وکٹیں، صفیان مقیم نے سعید اجمل کو پیچھے چھوڑ دیا
-
پاکستانی کرکٹرز راشد خان کے بھائی کی وفات پر فاتحہ پڑھنے افغان ڈریسنگ روم پہنچ گئے
-
پاکستان کی افغانستان کیخلاف فتح، گورنر سندھ کی قومی ٹیم کو مبارکباد
-
سلمان آغا افغانستان کیخلاف سب سے بہترین سکور بنانے والے پاکستانی کپتان بن گئے
-
ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت شروع، پاک بھارت مقابلے کیلئے خصوصی پیکیج متعارف
-
سر ڈان بریڈ مین کی تاریخی کیپ 80 کروڑ میں نیلام! کس نے خریدی
-
ہربھجن سنگھ کی سری سانتھ کو تھپڑ مارنے کی ان دیکھی ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.