چینی صدر تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ گئے

پیر 20 اپریل 2015 11:04

چینی صدر تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل2015ء) چین کے صدر ژی جنگ پنگ پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں خود وزیراعظم نواز شریف اور صدرمملکت ممنون حسین استقبال کیلئے موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مہمان صدر کا طیارہ 10بج کر 10منٹ پر پاکستان کی حدود میں داخل ہواتو پاک فضائیہ کے آٹھ جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے مہمان صدر کے طیارے کوفضاءمیں ہی سلامی دی اور اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا ، ایکسپریس وے پر فوج نے سیکیورٹی انتظامات سنبھال لیے ہیں۔ نورخان ایئربیس پرطیارے سے باہرآنے کے بعد مہمان صدر کو 21توپوں کی سلامی دی جائے گی اور سکول کے بچے پھولوں کے گلدستے پیش کریں گے جس کے بعد پاک فضائیہ کے طیارے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :